30 جون، 2016، 1:16 AM

جرمن چانسلربرطانوی عوام کی یورپی یونین سے علیحدگی کی ذمہ دار

جرمن چانسلربرطانوی عوام کی یورپی یونین سے علیحدگی کی ذمہ دار

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانوی عوام کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کی ذمہ داری جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور دیگر یورپی رہنماؤں پر ڈال دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانوی عوام کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کی ذمہ داری جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور دیگر یورپی  رہنماؤں پر ڈال دی ہے۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برسلز میں رکن ممالک کےآخری اجلاس میں یونین کے ممالک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کی ذمہ داری جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور دیگر رہنماؤں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپی رہنماؤں کو امیگریشن کے لئے اصلاحات کرنا تھیں وہ یہ کام نہیں کرسکے جس کی وجہ سے برطانوی عوام نے یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ اس وقت تک آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا جب تک آزادانہ نقل و حمل کو نہیں روکا جاتا۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے کیوں کہ برطانوی عوام سمجھتے ہیں کہ امیگریشن کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے جب کہ انہوں نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو خبردار کیا کہ برطانوی عوام نے جو فیصلہ کیا ہے اس سے کم قبول نہیں کیا جائے گا اور امیگریشن کنٹرول کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا۔

News ID 1865126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha